لمز کے طلباء کا دورہ ربوہ ڈاکٹر تعمور رحمان کے “رنگ پراجیکٹ” کا حصہ
- October 18, 2018 2:27 pm PST
ربوہ: لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباء نے احمدی کیمونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا پیغام لے کر ربوہ کا دورہ کیا ہے۔
لمز کے طلباء نے یہ دورہ رنگ پراجیکٹ کا حصہ تھا، اس پراجیکٹ کے تحت پاکستان کی اقلیتی برادریوں کے سات اظہار یکجہتی اور امن کو فروغ دینا ہے۔
اس پراجیکٹ کی نگرانی لمز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تعمور رحمان کر رہے ہیں۔
ربوہ ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق لمز کے طلباء کا یہ دورہ موجودہ حالات میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے، ربوہ میں 70 ہزار افراد رہائش پذیر ہیں اور یہ سنٹرل پنجاب میں اپنی نوعیت کی منفرد جگہ ہے۔
لمز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر تعمور رحمان کا کہنا ہے کہ ایسے ماحول میں جب شدت پسند تنظیمیں ملک میں نفرت پھیلا رہی ہیں، میرے طلباء نے ربوہ جا کر احمدی کیمونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ لمز کے طلباء نے ربوہ میں احمدی کیمونٹی کے ساتھ دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا اور اس دوران احمدیوں کی جانب سے اُنھیں بریفنگ بھی دی گئی. اس موقع پر لمز کے طلباء نے ربوہ میں موجود احمدیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں.