محکمہ تعلیم میں 3 سال سے ایک پوسٹنگ پر ملازمین کو تبدیل کرنے کا حکم

  • October 19, 2019 12:55 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب میں تین سال سے ایک ہی جگہ پر تعینات رہنے والے تمام ملازمین کو تبدیل کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے. یہ حکم لاہور ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران جاری کیا ہے.

لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد جمیل کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران جج نے چیف سیکرٹری پنجاب کو دس روز میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے.

جسٹس شاہد جمیل نے حکم جاری کیا ہے کہ تمام ملازمین کو تبدیل کرنے کے بعد رپورٹ عدالت میں جمع کرائی جائے.

عدالت میں سیکرٹری سکولز ایجوکیشن ارم بخاری نے بتایا کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن میں 58 ایسے ملازمین ہیں جن کی ایک ہی جگہ تقرریوں کو پانچ سال گزر چکے ہیں، جس پر جسٹس شاہد جمیل نے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت اتنے عرصے سے یہ ملازمین ایک ہی پوسٹنگ پر ہیں؟

عدالت نے سیکرٹری سے استفسار کیا کہ زیادہ عرصے سے تعینات ملازم کون ہے؟ جس پر انھوں نے بتایا کہ 1958ء سے سینئر کلرک محمد سعید خان تعینات ہے.

عدالت کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم میں خرابی کی وجہ یہاں پر کرپٹ بیٹھے کرپٹ لوگ ہیں، عدالت کا کہنا تھا کہ زائد عرصے سے تعیناتی کرپشن کے زمرے کے آتا ہے، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی.

سیکرٹری سکولز نے بتایا کہ محکمہ کے اندر رد و بدل کرنے کی مجاز ہوں تاہم دوسری جگہ پوسٹنگ چیف سیکرٹری کا اختیار ہے کیس انھیں بھجوا دیے جائیں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *