خبردار: ایجنٹ سے تصدیق شدہ ڈگری ضبط کر لی جائے گی

  • March 9, 2020 7:40 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد: آمنہ مسعود

یونیورسٹیوں کی جانب سے جاری ہونے والی ڈگریوں کی تصدیق کرنے کی ذمہ داری ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے پاس ہے، تاہم ان ڈگریوں کو جعل سازی سے تصدیق کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایجنٹ مافیا خود کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کا ملازم ظاہر کر کے طلباء کو ڈگریاں تصدیق کرنے کا جھانسہ دیتا ہے۔ یہ ایجنٹ ڈگریوں کی تصدیق میں ایچ ای سی کی جعلی مہریں اور رسیدیں بھی استعمال کرتا ہے۔

یہ ایجنٹ مافیا طلباء کی اصل ڈگریوں پر جعلی مہریں لگا کر تصدیق کرتا ہے۔

ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ملک بھر کے گریجویٹس کو خبردار کیا ہے کہ ایجنٹ سے غیر قانونی طور پر ڈگریوں کی تصدیق کرانے طلباء کی ڈگریاں ضبط کر لی جائیں گی۔

اس ضمن میں ایچ ای سی نے طلباء کے لیے الرٹ جاری کیا ہے اور طلباء کو ہدایات جاری کی ہیں وہ ایجنٹس سے خبردار رہیں ایچ ای سی کا کوئی بھی نمائندہ ڈگریاں تصدیق کرنے کا مجاز نہیں ہے۔

ایچ ای سی کے مطابق ڈگریوں کی تصدیق کے لیے مجوزہ طریقہ کار کی پاپندی کریں اور صرف آن لائن طریقے سے ہی ڈگریوں کی تصدیق کرائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.