طلباء کیلئے بڑی خبر، میڑک میں ٹاپ کرنے کا انعام ایک کروڑ روپے مقرر

  • December 13, 2018 10:20 pm PST
taleemizavia single page

گوجرانوالہ: خوب محنت کرو، پوزیشن لو اور کروڑ پتی ہو جاؤ. ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکول میں زیر تعلیم میڑک کے کسی طالبعلم نے بورڈ امتحان میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تو اُسے ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا جائے گا.

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ یہ انعامی رقم سرکاری خزانے سے نہیں دی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا ہے کہ سرکاری سکول کے طالبعلم کی جانب سے بورڈ میں‌ ٹاپ پوزیشن لینے کی صورت میں ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم سکول اساتذہ، ہیڈ ماسٹر اور والدین کو مشترکہ طور پر دی جائے گی.

ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ اس انعام کو مقرر کرنے کا مقصد سرکاری سکولوں‌ کے طلباء کو بھی سخت محنت کرنے کے رجحان کو فروغ دینا ہے.

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گوجرانوالہ میں لڑکوں‌ کے 11 جبکہ لڑکیوں‌ کے 9 ہائیر سیکنڈری سکولز ہیں جن میں‌ 26 ہزار 244 طلباء زیر تعلیم ہیں. اسی طرح لڑکوں‌ کے 122 جبکہ لڑکیوں‌ کے 147 ہائی سکولز ہیں جن میں ایک لاکھ 80 ہزار 808 طلباء زیر تعلیم ہیں.

گوجرانوالہ کے سرکاری سکولوں‌ میں زیر تعلیم طلباء نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ بورڈ میں ٹاپ پوزیشن لینے کے لیے سخت محنت کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *