جی سی یونیورسٹی فیصل آباد دو ستمبر سے کھولنے کا اعلان
- September 1, 2020 1:17 pm PST

فیصل آباد: گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے کل دو ستمبر سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے اس ضمن میں رجسٹرار آفس سے باضابطہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس سے جاری کیے گئے مراسلے کے مطابق ملک میں کورونا وائرس میں کمی ہونے کے باعث یونیورسٹی دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے اساتذہ و ملازمین کو یونیورسٹی حاضر ہونے کی ہدایات کر دی ہیں۔
رجسٹرار نے تمام اساتذہ و ملازمین کو تاکید کی ہے کہ وہ دفتری اوقات کے مطابق یونیورسٹی حاضر ہوں گے اور کل سے تمام انتظامی و تدریسی دفاتر کھول دیے جائیں گے۔
رجسٹرار نے اساتذہ و ملازمین کو سختی سے ہدایات کی ہیں کہ وہ کیمپس میں حکومت کے جاری کردہ کورونا ایس او پیز پر عمل کریں گے۔
