ڈاکٹر خالد منظور بٹ جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈین تعینات

    April 26, 2019 11:57 am PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنر پنجاب نے شعبہ سیاسیات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے پروفیسر ڈاکٹر خالد منظور بٹ کو فیکلٹی آف سوشل آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کا ڈین تعینات کر دیا ہے۔

گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ انھیں تین سال کے لیے ڈین کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر خالد منظور بٹ شعبہ سیاسیات کے چیئرمین اور سنٹر فار چائینز سٹڈیز گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ڈائیریکٹر کے عہدے پر بھی تعینات ہیں۔ ڈاکٹر خالد بٹ نے سنٹرل ماڈل سکول لاہور سے 1970ء میں میڑک کا امتحان پاس کیا جبکہ انھوں نے گورنمنٹ کالج سے ہی ایم اے سیاسیات میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا.

ڈاکٹر خالد بٹ نے 2003ء میں ایم فل اور 2010ء میں پی ایچ ڈی کی حاصل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *