پنجاب میں اساتذہ کی اتفافی رخصت پر عائد پاپندی ختم ہو گئی

  • January 31, 2018 8:47 pm PST
taleemizavia single page

ملتان: محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کی اتفاقی رخصت پر عائد پاپندی کو ختم کر دیا ہے اور اس ضمن میں مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ضوابط کے تحت اساتذہ سال میں پچیس اتفاقی رخصت لینے کے مجاز ہیں تاہم وہ مہینے میں دو اتفاقی رخصت حاصل کر سکتے ہیں۔

مراسلے میں کالجوں کے پرنسپل کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ مہینے ایک اُستاد کو صرف دو اتفاقی رخصت دینے کے مجاز ہوں گے اور اس کے لیے باقاعدہ طور پر تحریری درخواست کا جمع ہونا بھی لازمی ہے۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشنز کالجز پنجاب، ڈائریکٹر کالجز، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز اور کالجوں کے پرنسپل کو اس مراسلے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سرکاری کالجز کے اساتذہ کی چھٹیوں پر اپریل 2018ء تک پاپندی عائد

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے کالج اساتذہ کی اتفاقی رخصت کو تین مہینے پہلے بند کر دیا تھا جس پر اساتذہ نے صوبے بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔ اساتذہ کے احتجاج پر محکمہ ہائر ایجوکیشن کے سیکرٹری اور وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب نے اس پاپندی کو ختم کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا تھا۔


casual leave-2

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *