چین کا ایک بلین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کیا گیا سائنس فکشن پارک

    November 20, 2017 11:48 pm PST
taleemizavia single page

ویب ڈیسک

چین میں ایک بلین پاؤنڈ کی لاگت سے تیار کردہ ورچوئل رئیلٹی ‘ سائنس فکشن پارک اپنی تیاری کے آخری مراحل میں پہنچ چکا ہے جس کی رواں سال دسمبر میں مکمل ہونے کی امید ہے ۔

چینی صوبے گوئزو میں ایک ایسا عظیم الشان تفریحی پارک تعمیر کیا جارہا ہے جسے دیکھ کر تفریحی پارک سے زیادہ کسی سائنٹفک فکشن تھیم پارک کا گمان ہوتا ہے۔

China

اس کی تعمیر کا سہرا بازار حصص میں ممتاز حیثیت رکھنے والی کمپنی اورینٹل ٹائمز میڈیا کارپوریشن کی اینمیشن یونٹ کے سر ہے۔

اتنے بڑے پارک کی تعمیر کا کام بڑے پرعزم طریقے پر شروع کیا گیا تھا اور اس کا پہلا مرحلہ اسی سال دسمبر میں مکمل ہونے کی امید ہے۔

China2

اس پارک کی سب سے اہم خصوصیت ٹرانسفارمر کا وہ ڈھانچہ ہے جو 174فٹ بلند ہے اور جس کی تیاری میں 750ٹن اسٹیل لگا ہے۔

واضح رہے یہ پورا پارک 320ایکڑ رقبے پر محیط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *