بیکن ہائوس سکول کی فیسوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے
- September 7, 2019 1:08 pm PST

لاہور: بیکن ہائوس سکول سسٹم کی جانب سے اچانک فیسوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے. طلباء کے والدین کو بھیجی جانے والی سکول فیس ووچر میں دس فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے.
فیسوں میں اچانک اضافے پر لاہور میں بیکن ہائوس سکول کی مختلف برانچوں کے باہر والدین نے احتجاجی مظاہرے کیے.
والدین کہتے ہیں کہ سکول انتظامیہ نے عدالتی فیصلے کے خلاف فیسوں میں اچانک اضافہ کیا ہے اور وہ اس پر عدالت سے رجوع کریں گے. والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ بیکن ہائوس کی انتظامیہ نے فیسیں بر وقت جمع نہ کرانے پر وارننگ دی ہے کہ ان کے بچوں کے نام خارج کر دیے جائیں گے.
احتجاجی مظاہرے میں شریک والدین کہتے ہیں کہ بیوروکریسی اور حکومت کے چند با اثر افراد سکول انتظامیہ سے ملے ہیں اس لیے فیسوں میں اضافے کے خلاف سرکاری سطح پر کارروائی عمل میں نہیںلائی جاتی.