گورنر پنجاب نے ایچی سن کالج کا بورڈ آف گورنرز تحلیل کر دیا

  • November 30, 2018 5:39 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایچی سن کالج کا بورڈ آف گورنرز تحلیل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ بورڈ آف گورنرز مسلم لیگ ن کی حکومت میں 7 اکتوبر 2016ء میں تشکیل دیا گیا تھا۔ یوں موجودہ بورڈ نے 2 سال ایک مہینے تک کام کیا۔

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز میں سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب عائشہ غوث پاشا، نور انٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور سے ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، سابق وائس چانسلر آئی ٹی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف شامل تھے۔

بورڈ آف گورنرز کے ممبران میں ایچی سن کے فارغ التحصیل عاطف باجوہ، ہاورڈ یونیورسٹی کے گریجویٹ عارف سعید، سید شوکت حسین، سندھ سے زبیر سومرو، خیبر پختونخواہ سے عباس خان آفریدی، بلوچستان سے خالد مگسی ممبر تھے۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر خواجہ احمد حسان، اویس لغاری، سینیٹر ہدایت میاں، مخدوم ہاشم جواں بخت بھی بورڈ آف گورنرز کے ممبر تھے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل سر مائیکل تھامسن کو بھی عہدے سے فارغ کیا جائے گا اور نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل پانے کے بعد پرنسپل کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ تحیل شدہ بورڈ آف گورنرز کے تمام ممبران مسلم لیگ ن کی حکومت کے منتخب شدہ تھا، تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی پسند کے افراد کو بورڈ میں شامل کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا

ایچی سن کالج کے بورڈ آف گورنرز کو تحلیل کرنے کے بعد گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بُزدار سے مشاورت اور منظوری کے لیے نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *