تعلیمی زاویہ کے چار سال مکمل: نان کمرشل ڈیجیٹل ادارہ

    August 15, 2020 12:14 am PST
taleemizavia single page

علم کے شعبے میں ترقی قوم کی ترقی کی ضمانت ہے، جن ریاستوں نے گزشتہ ایک صدی سے سائنس و ٹیکنالوجی کے علوم میں مہارت حاصل کی، وہ قومیں عالمی سطح پر غلبہ رکھتی ہیں۔ ان قوموں نے تعلیم کی افادیت کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جبکہ پاکستان کے روایتی میڈیا بشمول نشریاتی اداروں نے تعلیم پر مبنی خبروں اور آوازوں کو جگہ فراہم نہیں کی۔ قومی سطح پر اس کمی کو دور کرنے کے لیے علم و تہذیب کے مرکزی شہر لاہور میں 2016ء میں تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ کی بنیاد رکھی گئی۔

15 اگست 2016ء سے شروع ہونے والے اس سفر کو آج 4 سال مکمل ہوگئے ہیں۔

تعلیمی زاویہ نے ہمیشہ معتبر اور با اعتماد خبروں کی اشاعت کو یقینی بنایا ہے جس کے لیے ہماری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ پر اب تک 3127 خبروں کی اشاعت کی گئی ہے اور یہ خبریں ہماری ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں۔ اس کے ساتھ تعلیمی زاویہ کے لیے جامعات کے وائس چانسلرز، کالجوں کے پروفیسرز اور تعلیم سے وابستہ افراد کے کالموں کا شائع ہونے ہم پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

ملکی درس گاہوں کے انتظامی و مالی مسائل ہوں یا ان اداروں میں ضوابط کی خلاف ورزیاں ہوں تعلیمی زاویہ نے غیر جانب داری اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو ترجیح دی ہے اور اس دوران اداروں کی جانب سے دبائو ہونے کے باوجود ہمارے نامہ نگاروں نے محنت و لگن سے کام کیا۔

تعلیمی زاویہ کو چار سال مکمل ہونے کے اس سفر میں ہم اپنے قارئین کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیشہ ہماری حوصلہ افزائی کی اور ہماری خبروں کو معتبر سمجھا۔

تعلیمی زاویہ ویب سائیٹ اپنی کامیابی کے 4 سال مکمل ہونے پر اپنے قارئین کے لیے ڈیجیٹل نیوز لانچ کر رہی ہے جس کے ذریعے قارئین کو ڈیجیٹل نیوز رپورٹس کے ساتھ ساتھ روز مرہ کی بنیاد پر تعلیمی زاویہ کو ویڈیو بلیٹن بھی میسر ہوگا۔

اس کے ساتھ تعلیمی زاویہ ہفتہ وار ڈیجیٹل میگزین کی اشاعت بھی شروع کر رہا ہے اس ڈیجیٹل میگزین کے لیے جلد ہی ہماری ویب سائیٹ پر ہدایات اور سبسکرپشن کا آغاز کیا جائے گا۔

تعلیمی زاویہ مثبت رجحانات کے تحت ٹیکنالوجی، سائنس اور فنون لطیفہ سے متعلق اہم خبروں کو اپنے قارئین تک پہنچا رہا ہے۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ قارئین کی جانب سے موصول ہونے والے فیڈ بیک نے ہمیشہ بہتری پیدا کی ہے اور ہم توقع کرتے ہیں کہ قارئین بذریعہ ای میل اپنا رابطہ برقرار رکھیں گے۔

ہم جامعات کے وائس چانسلرز، کالجوں‌ کے پرنسپلز، پروفیسرز اور سکولوں کے اساتذہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمیں چار سالہ کامیابی کے سفر پر نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے.

چیف ایڈیٹر
تعلیمی زاویہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *