سائنس و ٹیکنالوجی کے 2.35ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری
- November 3, 2017 11:28 pm PST
اسلام آباد
سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے سائنس و ٹیکنالوجی کے2.35 ارب روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری دیدی ہے جبکہ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ حکومت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے ۔ وہ اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔
اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ملیر کراچی میں ایجوکیشن سٹی میں مدرستہ الاسلام کا نیا کیمپس بنانے کیلئے ایک ارب 63 کروڑ 76 لاکھ 52 ہزار روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا۔
ٗاس منصوبے کو پیش کرنے کا مقصد کامرس اور بزنس ڈیپارٹمنٹس کیلئے دو بلاکس کی تعمیر ، 200 طلبہ کیلئے دو دو ہاسٹلز کی تعمیر اور سٹاف کیلئے رہائش گاہ کی تعمیر شامل ہے جسے اجلاس نے منظور کیا گیا۔