پنجاب: چانسلر ہارڈ شپ سکالر شپ فنڈز قائم کرنے کا اعلان

  • March 9, 2020 8:15 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود


صوبہ پنجاب میں یونیورسٹیز میں داخل ہونے والے مستحق ذہین طلباء کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے خصوصی فنڈز قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے
۔


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے لاہور کی نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے چانسلر ہارڈ شپ سکالر شپ فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا ۔


چوہدری محمد سرور  کا کہنا تھا کہ اعلی تعلیم کے حصول کی خواہش رکھنے والے طلباء کی مالی مشکلات دور کرنے کیلئے یہ فنڈ قائم کیا جا رہا ہے،  وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب اور میری خواہش ہے کہ پیسوں کی وجہ سے کسی کیلئے تعلیم کے دروازے بند نہ ہوں۔


ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ کے ذریعے سے سرکاری و نجی یونیورسٹیز میں زیر تعلیم طلباء کی مالی معاونت کی جائے گی۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ مخیر افراد سے رقوم عطیات کی صورت میں جمع کی جائیں گی اور اس کیلئے وہ خود اپیل کریں گے۔ 


گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اعلی تعلیم کے برابر موقع فراہم کرنے کی صورت میں ہی قومی ترقی ممکن ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *