لاہور کے متعدد تعلیمی ادارے بروز بدھ بند رکھنے کا فیصلہ

  • January 16, 2018 10:37 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے تحت کل لاہور میں مال روڈ پر احتجاج کے باعث متعدد تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں نوٹیفکیشنز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

مال روڈ پر احتجاج کی وجہ سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی، پنجاب یونیورسٹی اولڈ کیمپس، نیشنل کالج آف آرٹس، یونیورسٹی آف ایجوکیشن بنک روڈ کیمپس، لوئر مال کیمپس میں کل بروز بدھ چھٹی ہوگی۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے اسلامیہ کالج برائے خواتین کوپر روڈ، کوئین میری کالج، ایچی سن کالج، کانونٹ آف جیسز اینڈ میری کو بھی بند رکھا جائے گا۔

محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب اور لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مذکورہ تعلیمی اداروں کے سربراہان کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو بھی آگاہ کر دیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *