پنجاب کی تین میڈیکل یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز عہدے سے فارغ

  • April 22, 2018 1:39 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے اتوار کے روز میڈیکل یونیورسٹیوں میں تعینات ہونے والے وائس چانسلرز کی تقرری پر از خود نوٹس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے تین میڈیکل یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو عہدوں سے فارغ کرنے کا حکم دیا گیا۔

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر نے اپنا استعفیٰ سپریم کورٹ جمع کرا دیا ہے جبکہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فرید ظفر اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بھی سپریم کورٹ میں استعفیٰ پیش کر دیا ہے۔

عدالت نے تینوں وائس چانسلرز کے استعفیٰ وصول کرنے کے بعد حکومت کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ فوری طور پر سرچ کمیٹیاں تشکیل دے کر ان جامعات میں مستقل وائس چانسلر تعینات کرے۔ عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت عارضی وائس چانسلرز تعینات کر کے ان سے غیر قانونی کام کراتی ہے جبکہ میرٹ پر موجود پروفیسرز کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے آج لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی اور پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو بھی عہدے سے فارغ کر دیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *