میڈیکل اور انجینئرنگ انٹری ٹیسٹ کی تیاری کیلئے موبائل ایپ تیار

  • May 21, 2017 2:35 pm PST
taleemizavia single page

راولپنڈی

پنجاب گروپ آف کالجز نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز، انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلوں کی تیاری کیلئے ہونے والے انٹری ٹیسٹ موبائل ایپ متعارف کرائی ہے۔ اس ایپ کے ذریعے سے طلباء با آسانی انٹری ٹیسٹ کی تیاری کر سکیں گے۔

اس موبائل ایپ میں تیس ہزار سے زائد سوالات کا ذخیرہ موجود ہے جنہیں طلبا موبائل فون پر ہی حل کر سکتے ہیں۔ سٹیپ بائی پنجاب گروپ آف کالجز کے نام سے تیار کی گئی اس موبائل ایپ گزشتہ پانچ سال کے انٹری ٹیسٹ کے سوالات بھی شامل ہیں۔

سٹیپ کے رجسٹرڈ طلبا اینڈرائیڈ موبائل سے یہ ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں اپنی نوعیت کی منفرد ایپ ہے جس کی مدد سے طلبا انٹری ٹیسٹ کے امتحانات کی تیاری کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب گروپ آف کالجز نے اس موبائل ایپ تک رسائی اپنے طلبا کو مفت دے دی ہے تاہم دیگر طلبا کو یہ سہولت حاصل کرنے کے لیے اپنی رجسٹریشن سٹیپ میں کرانا ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *