پنجاب:ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیئرمین، ٹیکنوکریٹس کی تلاش شروع

  • May 18, 2017 4:00 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

پنجاب کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹیکنوکریٹ کی اسامیوں پر تقرریوں کے لیے دس رکنی کمیٹٰی تشکیل دے دی گئی ہے۔اُمیدواروں کے انٹرویوز کے بعد سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تین تین افراد کا پینل وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کرے گا۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹیکنوکریٹ کی سیٹوں کے لیے انٹرویوز کرنے والی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں کمیٹی کے کنونیئر ہیں جبکہ کمیٹی کے ممبران میں چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن شامل ہیں۔

کمیٹی کے دیگر ممبران میں چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن، وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی، لمز سے ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، لمز سے ڈاکٹر نسرین رحمان، متعلقہ اضلاع سے ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں سیکرٹری سکولز پنجاب کو پاپند بنایا گیا ہے کہ موزوں اُمیدواروں کی فہرست کو کمشنر کی مشاورت سے تیار کرے گا اور پھر اس فہرست کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی چیئرمین، وائس چیئرمین اور ٹیکنوکریٹ کے عہدوں پر انٹرویوز کے لیے کمیٹی کو پیش کرے گا۔

کمیٹی ان اُمیدواروں کے انٹرویوز کرے گی اور اتھارٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین کے عہدوں کے لیے تین تین ناموں کا پینل وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال کرے گی۔ کمیٹی کی ذمہ داری میں یہ بھی شامل ہے کہ وہ ٹیکنوکریٹ کی مختص سیٹوں کے لیے اُمیدواروں کے ناموں کو فائنل کرے۔

واضح رہے کہ بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ہر ضلع میں پرائمری سے لے کر سیکنڈری ایجوکیشن تک کے معاملات کی نگرانی کرنے کی ذمہ دار ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *