پاکستان بوائز اسکاؤٹ ایسوسی ایشن چار ماہ سے سربراہ سے محروم

  • March 16, 2018 3:13 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

پاکستان بوائے اسکائوٹ ایسوسی ایشن گزشتہ چار ماہ سے بغیر سربراہ کے چلائی جارہی ہے اور ایک قائم مقام نیشنل سیکرٹری اپنے طور پر فیصلے کررہا ہے اور اس نے حکومت کی ایڈوائس بھی نظر انداز کردی ہے جس کے باعث پورے ملک میں کام کرنے والی صوبائی بوائے اسکائوس ایسوسی ایشن کنفیوژن کا شکار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے سال دسمبر میں راحیلہ درانی کی مدت بطور چیف اسکائوٹس کمشنر ختم ہوچکی ہے تاہم نئے چیف کا انتخاب نہیں کیا جاسکا ہے حالانکہ اس مقصد کے لئے دسمبر ہی میں نیشنل کونسل کا اجلاس طلب کیا جاچکا تھا جس کے ایجنڈے پر چیف کمشنر کے الیکشن کا آئٹم موجود تھا مگر کونسل کے اجلاس میں جب عدالت کا فیصلہ سامنے لایا گیا جس کے تحت الیکشن خفیہ رائے شماری سے ہونے تھے مگر اس وقت کے عہدیداروں کیلئے یہ مناسب نہیں تھا اس لئے کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔

اسکائوٹ ایسوسی ایشن کے انٹرنیشنل کمشنر کو ساٹھ دن کے اندر نئے چیف کمشنر کا انتخاب کرانا تھا مگر وہ بھی یہ فریضہ انجام دینے میں ناکام رہے۔

موجودہ صورتحال کے مطابق ایوان صدر سے انٹرپراونشل کوآرڈینیشن منسٹری کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ چیف کمشنر کے انتخاب کے لئے ضابطے کے مطابق کارروائی کرے تاکہ یہ عہدہ خالی نہ رہے تاہم اس ہدایت پر جب منسٹر ی نے قائم مقام سیکرٹری اسکائوٹس کو عمل کرنے کے لئے لکھا تو اس بار پھر یہ معاملہ عدالت میں ہونے کا عذر کر کے معذوری کا اظہار کردیا ہے جبکہ عدالت کی جانب سے کوئی اسٹے جاری نہیں کیا ہوا ہے۔

اس صورتحال کی وجہ سے دنیا بھر میں ہونے والی اسکائوٹنگ کی سرگرمیوں اور پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی نہیں ہورہی ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *