لاہور ٹیکنالوجی ایوارڈ آئن سٹائن نظریہ کی توثیق پر پاکستانی سائنسدان کے نام

  • December 17, 2017 7:55 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی پنجاب نے لاہور ٹیکنالوجی ایوارڈ کا اجراء کیا ہے اور یہ پہلا ایوارڈ آسٹرو فزکس کی پروفسیر نرگس موالوالا کو کشش ثقل کی لہروں کی دریافت پر دیا گیا ہے۔

آئی ٹی یونیورسٹی کے وائس چانسلر اور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر عمر سیف نے یہ ایوارڈ لاہور کے ارفع کریم ٹاور میں پروفیسر نرگس کو دیا ہے۔

پاکستانی نژاد ’ایم آئی ٹی پروفیسر نرگس ماولہ والا اْس سائنسی پراجیکٹ کا حصہ رہی ہیں جس نے البرٹ آئن اسٹائن کی کششِ ثقل کی لہروں سے متعلق نظریے کے پیش کئے جانے کے 100 برس بعد اس کے رموز سے پردہ اٹھایا ۔

پروفیسر نرگس ماوالوالا کراچی کے ایک پارسی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ انہوں نے کراچی کے ’کونوینٹ آف جیزس اینڈ میری‘ سکول سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور پھر ’ویلیزلی کالج آف میساچوسٹس‘ سے اپنی کالج کی تعلیم مکمل کی۔

سائنسدانوں کی اس ٹیم کے ساتھ کام کرنے والی پروفیسر ماوالوالا شہر کراچی میں پیدا ہوئی تھیں۔ وہ ’میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی‘ (ایم ٹی آئی) کے ساتھ سن 2002 سے وابستہ ہیں اور وہ ’لیزر انٹرفیرومیٹرک گریویٹیشنل ویو آبزرویٹری‘ یا لیگو کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

پروفیسر نرگس کی خدمات کے عوض اُنہیں پاکستان کے پہلے ٹیکنالوجی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *