جامعہ کراچی کا 500 بستروں کا ہسپتال بننے سے پہلے متنازع

  • February 19, 2018 9:19 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: جامعہ کراچی میں 500بستروں کے ٹیچنگ اسپتال اور ڈینٹل اینڈ میڈیکل کالج کے قیام کے لیے 24ایکڑ کی زمین کی سینڈیکٹ سے منظوری لینے کے بجائے جامعہ کراچی کے قائمقام رجسٹرار منور رشید نے اراکین سینڈیکٹ کو بریفنگ کے لیے منگل 20فروری کو3بجے جامعہ کراچی بلالیا ہے۔

اس بریفنگ کا اہتمام گورنرہاؤس نے کیاہے بریفنگ جامعہ کراچی میں اسپتال اور میڈیکل کالج کے قیام کے لیے دی جائے گی۔

امکان ہے کہ گورنرسندھ کے پرنسپل سیکریٹری صالح فاروقی جامعہ کراچی کے اراکین سینڈیکٹ کو بریفنگ دیں گے۔ صالح فاروقی کراچی انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے معاملات بھی دیکھ رہے ہیں جب کہ کراچی میں میٹروبس کا پروجیکٹ بھی ان کی نگرانی میں چل رہا ہے جو پہلے ہی تاخیر کا شکار ہے۔

میٹروبس کا میٹرک بورڈ پر واقع فلائی اووربھی صحیح ڈیزائن نہیں کیا گیا ہے جس میں میٹرک بورڈ آفس آنے اور جانے کے لیے راستہ ہی موجود نہیں ہے میٹرک بورڈآنے والے ہزاروں طلبہ اور اساتذہ کو رائنگ سائیڈ سے میٹرک بورڈ جانا پڑتا ہے۔

جامعہ کراچی کی سینڈیکٹ کے منتخب رکن ڈاکٹرمعیز کا کہنا تھا کہ زمین کی منظوری تاحال سینڈیکٹ سے نہیں لی گئی ہے اور اس سینڈیکٹ کی منظوری کے بغیر24ایکڑ زمین دینے پر ہمیں تعجب ہوا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *