تھیسز کی خرید و فروخت، وائس چانسلرز پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل

  • April 20, 2018 12:47 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

سرکاری و پرائیویٹ یونیورسٹیز کے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے لیے مارکیٹ سے تیار شدہ تھیسز کی فروخت کے معاملے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کی جانب سے تشکیل دی جانے والی کمیٹی ایک مہینے میں اپنی رپورٹ ایچ ای سی کو جمع کرائے گی۔

اس کمیٹی میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر روف اعظم، وائس چانسلر محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان ڈاکٹر عامر اعجاز، وائس چانسلر لاہور لیڈز یونیورسٹی ڈکٹر محمد رفیق بلوچ شامل ہیں۔ اس کمیٹی میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شاہد سرویا کو بھی شامل کیا گیا۔

لازمی پڑھیں: ایم فل پی ایچ ڈی کیلئے مارکیٹ میں تیار تھیسز کی فروخت کا انکشاف

ایچ ای سی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں جو ضوابط طے کیے گئے ہیں ان کے مطابق کمیٹی کی میٹنگ میں کم از کم تین ممبران کی حاضری لازمی ہے جبکہ کمیٹی تھیسز کی فروخت کے معاملے پر تفصیلات جمع کرے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے گورنر پنجاب کے نام مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں تھیسز کی فروخت کا انکشاف کیا گیا جس پر گورنر پنجاب نے سرکاری و نجی یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کو اس پر سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

Phd Hec


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *