ریٹائرڈ جنرل پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بورڈ کا چیئرمین تعینات

  • April 20, 2018 1:07 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں کو پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بُک بورڈ کا دوبارہ چیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری کے بعد وزیر اعلیٰ کے سیکرٹری امداد اللہ بوسال نے اُن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

ٹیکسٹ بُک بورڈ کے بورڈ آف گورنرز کے ممبران کی بھی تقرری کر دی گئی ہے۔ وائس چانسلر لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمیٰ قریشی، پرنسپل گورنمنٹ جناح ڈگری کالج مزنگ لاہور ڈکٹر طاہرہ سکندر، سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ، وائس چانسلر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر عمر سیف اور ڈائریکٹر ٹریننگ ایف سی کالج لاہور ڈکٹر رخسانہ ضیاء کو ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

پرنسپل ڈی پی ایس ماڈل ٹاؤن لاہور محمد عبد النعیم خان، پرنسپل گورنمنٹ مسلم ہائی سکول ایمپریس روڈ ڈاکٹر رانا غلام محی الدین اور پرنسپل دی سٹی سکول راوی کیمپس جوہر ٹاؤن رخسانہ طارق کو بورڈ آف گورنرز کا ممبر تعینات کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *