پنجاب میں انفارمیشن ٹیکنالوجی میں جدت، ویب 3.0 پورٹل لانچ

  • November 28, 2022 10:36 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: آمنہ مسعود

بلاک چین‘آرٹیفیشل انٹیلی جنس‘مشین لرننگ وغیرہ جیسی ٹیکنالوجیز ویب 3.0 میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں۔ صوبے میں ویب 3.0 کو اپنانے سے صارفین اور ویب سائٹس کے درمیان انٹرایکٹیویٹی اور ڈیٹا سکیورٹی بڑھے گی، ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ارسلان حیدر نے ارفع کریم ٹاور میں ویب 3.0 پورٹل کی لانچنگ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔

پنجاب میں ویب 3.0 ٹیکنالوجی کو اپنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے کمیٹی تشکیل دی تھی، کمیٹی کے پہلے اجلاس میں  چیئرمین پی آئی ٹی بی سید بلال حیدر‘ پالیسی اینڈ ڈومین ایکسپرٹ ڈاکٹر حسین ندیم،چیئرمین پاشا زوہیب خان‘ وی سی آئی ٹی یو ڈاکٹر سرفراز خورشید‘ آئی ٹی ماہرین انوشے شیگن‘ سبینہ ظفر‘ سلیم غوری‘ آصف پیر‘ بدر خوشنود‘ فیصل چوہدری اور دیگر نے شرکت کی۔

پورٹل پر ویب 3.0 ٹیکنالوجی کو اپنانے کے حوالے سے ریسرچرز‘ پالیسی ایکسپرپٹس ‘آئی ٹی ماہرین ‘ملکی اور عالمی کمپنیاں رجسٹر کر کے تجاویز پیش کر سکیں گی۔ صوبائی وزیر وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب میں ویب 3.0 کو اپنانے سے روزگار کے بے شمار مواقع پیدا ہونے کیساتھ معاشی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔  سیاحت، تعلیم، سرکاری خدمات، ریٹیل اور ریئل اسٹیٹ کے شعبے ویب تھری سے مستفید ہو سکیں گے۔منصوبے کے تحت  پنجاب آئی ٹی بی کے مختلف منصوبوں میں بھی ویب 3.0 ٹیکنالوجی کو لاگو کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.