این ای ڈی اور داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے عہدے خالی

  • March 19, 2017 8:35 pm PST
taleemizavia single page

کراچی: صفدر رضوری

این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل الحق کے عہدے کی مدت سترہ مارچ کو مکمل ہوگئی ہے جبکہ کل 20 مارچ کو داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی بھی مدت ملازمت پوری ہوجائے گی۔

ان دونوں یونیورسٹیز میں قائمقام وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے کوئی تعینات تاحال عمل میں نہیں لائی گئی تاہم این ای ڈی یونیورسٹی میں نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے چار نام شارٹ لسٹ کر لیے گئے ہیں جن کے انٹرویوز بیس مارچ کو متوقع ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے آٹھ اُمیدواروں نے درخواستیں جمع کرائی تھیں جن میں سے چار اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔ ان میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر افضل الحق، این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر سروش لودھی، غلام اسحاق خان یونیورسٹی کے ڈاکٹر اشرف علی میئو اور ڈاکٹر قمر الوہاب کو انٹرویوز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر افضل الحق کا نام تو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے تاہم اُنہیں انٹرویو کال لیٹر تاحال جاری نہیں ہوا جس کے باعث اُن کے انٹرویوز میں شمولیت کے امکانات پر شکوک و شہبات موجود ہیں۔

این ای ڈی یونیورسٹی کے لیے نئے وائس چانسلر کی تعیناتی کے لیے 25 تحقیقی مقالوں کی شرط عائد کی گئی ہے جبکہ ڈاکٹر فضل الحق کے تحقیقی مقالوں کی تعداد 19 ہے۔

جن چار اُمیدواروں کوانٹرویوز سے باہر کیا گیا ہے ان میں یونیورسٹی کی انجمن اساتذہ کے صدر ڈاکٹر عثمان علی شاہ بھی شامل ہیں، انہیں انٹرویو سے آؤٹ تجربہ کی شرط پر پورا نہ اُترنے کے باعث کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *