لاہور کی سرکاری یونیورسٹی نے گوشت بیچنے کی دُکان کھول لی

  • March 9, 2017 5:30 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور میں اینٹی بائیوٹیک اور ہارمونز سے پاک معیاری گوشت کی فراہمی شروع کر دی ہے۔ صوبائی وزیر خوراک پنجاب بلال یاسین نے میٹ شاپ کا افتتاح کر دیا ہے۔

گوشت کی یہ دُکان محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے اشتراک سے کھولی گئی ہے۔

لاہور میں آؤٹ فال روڈ پر قائم کی جانے والی اس شاپ میں کاف بف میٹ فروخت کیا جائے گا جس کی کوالٹی کی نگرانی یونیورسٹی کی جانب سے براہ راست کنٹرول کی جائے گی۔

صوبائی وزیر بلال یاسین نے دُکان کے افتتاح کے موقع پر میڈیا کو بتایا کہ پنجاب حکومت فیصل آباد اور ملتان میں بھی اس سہولت کا آغاز کرے گی۔ اُنہوں نے بتایا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی گوشت مہیا کرنے کے لیے موبائل سروس کا بھی جلد آغاز کیا جائے گا۔ اُن کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت مختلف شہرو ں میں وہا ں کی یونیورسٹیو ں کے ساتھ ملکر اس قسم کے پرو جیکٹ شرو ع کر ے گی۔

وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا کہنا ہے کہ یہ اپنی نو عیت کا منفر د منصو بہ ہے جس سے نا صر ف عوا م کو معیا ری گو شت فرا ہم ہو گا بلکہ مو یشی پا ل حضرا ت کو مارکیٹ تک رسا ئی حا صل ہو گی اور ان کی معا شی حا لت بھی بہتر ہو گی۔

وہ کہتے ہیں کہ ویٹر نری یونیورسٹی کے شعبہ میٹ سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی کے ما ہر ین کی زیر نگرا نی جدید پرا سسینگ اور پیکیجنگ ٹیکنا لو جیز(ویکیوم اور مو ڈیفا ئڈ ایٹموسفیئر ک پیکنگ ) متعارف کی جا رہی ہے جس کے تحت نا صر ف گو شت کی تا زگی اور ذائقہ زیا دہ عر صہ تک محفو ط رکھی جا سکے گی بلکہ یہ گو شت کی بین الاقوا می تجارت میں بھی سنگ میل ثا بت ہو گی۔

انہو ں نے کہا اس پرا جیکٹ کے تحت کٹڑو ں کو فر بہ کیا جا ئے گا جو مویشی پال حضرا ت کے لیئے مستقل رو زگا ر کا وسیلہ بن سکے گا اور ملک میں معیا ری بیف کی ویلیو چین بھی بن جا ئے گی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *