ویٹرنری یونیورسٹی، فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ ڈگری کا معائدہ
- August 25, 2016 9:31 pm PST
لاہور
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے درمیان ڈاکٹر آف نیوٹریشن کی مشترکہ ڈگری جاری کریں گے۔
وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کہتے ہیں کہ مشترکہ ڈگری پر سفارشات ہائر ایجوکیشن کمیشن کو بھجوائی جائیں گی۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز اور فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے درمیان مشترکہ ڈگری جاری کرنے کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو چکے ہیں۔
وائس چانسلر ویٹرنری یونیورسٹی نے تعلیمی زاویہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ “ڈاکٹر آف نیوٹریشن اینڈ ڈائٹاٹکس” کی ڈگری مشترکہ طور پر دی جائے گی اور اس حوالے سے ورکنگ پیپر تیار کیا جارہا ہے۔
ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا کا کہنا ہے کہ ویٹرنری یونیورسٹی کے پاس ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے معاونت لی گئی ہے۔
اور اس حوالے سے تمام قانونی پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے ہائر ایجوکیشن کمیشن کو سفارشات بھیجی جائیں گی۔
ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بتایا کہ پانچ سال کے عرصے پر محیط اس ڈگری پروگرام سے طلباء کو فائدہ ہوگا۔
اُنہوں نے بتایا کہ کلینیکل نیوٹریشن کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ معائدہ کیا گیا ہے جس سے دونوں یونیورسٹیوں کو فائدہ ہوگا۔
لاہور میں سرکاری یونیورسٹیوں کے درمیان مشترکہ ڈگری ایشو کرنے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا معائدہ ہے۔