پنجاب میں امریکی این جی او 300 نیکسٹ جنریشن سکولز بنائیگی
- March 23, 2018 4:01 pm PST

لاہور
پنجاب حکومت کی سرپرستی میں صوبے بھر میں تین سو نیکسٹ جنریشن سکولز قائم کیے جائیں گے ان سکولوں کے قیام کے لیے یونائیٹڈ وی ریچ این جی او کے ساتھ حکومت کا معائدہ طے پا گیا ہے۔
پنجاب کی تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے اشتراک سے امریکی این جی او یونائیٹڈ وی ریچ نیکسٹ جنریشن سکولز میں ٹیکنالوجی پر مبنی کلاس رومز کو یقینی بنانے میں معاونت کرے گی۔
اس ضمن میں لاہور میں این جی او کی چیئرپرسن صباحت رفیق ( سابق یو ایس ایڈ کوارڈینیٹر اینڈ کنسلٹنٹ)، وزیر سکولز ایجوکیشن پنجاب رانا مشہود احمد خان کی موجودگی میں معائدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد بشیر گورائیہ نے بھی ایم او یو پر دستخط کیے جس کے تحت پہلے فیز میں لاہور میں دس نیکسٹ جنریشن سکولز قائم ہوں گے۔
نیکسٹ جنریشن سکولز میں جدید طرز کے کلاس رومز ہوں گے جس میں طلباء کے استعمال کیلئے صرف ٹیبلیٹس، کمپیوٹرز رکھے جائیں گے۔ یونائیٹڈ وی ریچ این جی او کیلفیورنیا ایجوکیشن سسٹم کی طرز پر پنجاب کے سکولوں میں ڈیجیٹل ایجوکیشن کا نظام متعارف کرا رہی ہے۔
یہ امریکی این جی او ایف سی کالج لاہور میں لائٹ آف ہوپ سکول اور نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) میں کریٹو لرننگ سکول قائم کر چکی ہے۔
Compliments!