سندھ میں یونیورسٹیز اساتذہ کا پی ایچ ڈی الاؤنس 25 ہزار ہوگیا

  • February 9, 2018 11:57 am PST
taleemizavia single page

کراچی

حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے یونیورسٹیوں کے اساتذہ کا پی ایچ ڈی الاؤنس 25 ہزار روپے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ کا پی ایچ ڈی الاؤنس دس ہزار روپے سے بڑھا ک 25 ہزار روپے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

پی ایچ ڈی الاؤنس میں اضافے کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت 31 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی۔

حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری محمد حسین سید نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے تحت ہائر ایجوکیشن کیشن سندھ کا چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین کو تعینات کرنے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے اور کلاسز کا بائیکاٹ ہوا۔

اساتذہ نے حکومتی عہدیداروں کے ساتھ مذاکرات میں ڈاکٹر عاصم حسین کو عہدے سے ہٹانے سمیت اساتذہ کے دیگر مطالبات پیش کیے گئے تھے۔

sindh


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *