پنجاب: میڈیکل کالجز میں داخلوں کا انٹری ٹیسٹ، جوابی کاپی جاری

  • August 20, 2017 10:29 pm PST
taleemizavia single page

ملتان

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور کے زیر اہتمام میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجوں میں ایم بی بی ایس میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد آج ہوا جس میں لاہور سمیت تیرہ شہروں میں اُمیدواروں نے شرکت کی۔ یہ انٹری ٹیسٹ مجموعی طور پر 65 ہزار سے زائد اُمیدواروں نے دیا۔

یہ انٹری ٹیسٹ بیک وقت لاہور، بہاولپور، گجرات، ملتان، فیصل آباد، رحیم یار خان، راولپنڈی، ساہیوال، گجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، حسن ابدال، سرگودھا، سیالکوٹ میں لیا گیا۔

یونیورسٹی نے انٹری ٹیسٹ کی جوابی کاپی (آنسر کیز) جاری کر دی ہے۔ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر انٹری ٹیسٹ میں پوچھے گئے تمام معروضی سوالات کے جوابات جاری کر دیے گئے ہیں اور اُمیدواروں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنی کاربن کاپی کے ذریعے سے جوابات چیک کر سکتے ہیں۔

انٹری ٹیسٹ کے نتائج اور پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے نتائج کے اعلان کے بعد میڈیکل کالجوں میں داخلوں کا اجراء ہوگا۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق چار اکتوبر سے داخلہ فارم جاری ہوں گے جو چودہ اکتوبر تک وصول کیے جائیں گے۔ ایم بی بی ایس میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ تیس اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

IMG-20170820-WA0011

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *