ایجوکیٹرز سکول کی فراڈ پر مبنی داخلہ مہم میں بورڈ کی پوزیشن تبدیل

  • August 5, 2017 4:08 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: محسن بلال

دی ایجوکیٹرز سکولز شاہدرہ برانچ کی جانب سے مہم لانچ کی گئی ہے اس تصویری مہم میں سکول نے دو ہزار سترہ کے لاہور بورڈ کے امتحان میں پہلی پوزیشن پر توجہ رکھی گئی ہے اور تصویر میں جس الیسا کلیم کی تصویر کے ساتھ پہلی پوزیشن کا اعزاز بڑے ہجوں میں لکھا گیا ہے۔

دی ایجوکیٹرز سکولز کی جعلسازی پر مبنی اس مہم میں حقائق کو ہی مسخ کر دیا گیا ہے۔ تصویر کے مطابق دی ایجوکیٹرز سکول کی الیسا کلیم نے میڑک میں ایک ہزار چھیاسی نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اور انہیں صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان انعام سے نواز رہے ہیں۔ جبکہ حقائق اس کے برعکس ہیں۔

لاہور بورڈ کے میڑک امتحان میں پہلی پوزیشن عمر طارق نے 1087 نمبروں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے اورعمرطارق نے یہ امتحان ٹیچ اے چائلڈ ہائی سکول فار بوائز جوہر ٹاؤن کے تحت دیا ہے۔

لاہور بورڈ کے ریکارڈ کے مطابق دوسری پوزیشن پر سبحان خالد اور الیسا کلیم نے مشترکہ طور پر 1086 نمبرز حاصل کیے ہیں۔

دی ایجوکیٹرز سکول نے اپنی شاہدرہ برانچ میں حقائق کو مسخ کر کے جھوٹ اور فراڈ کی بنیاد پر یہ مہم شروع کی ہے جس کے تحت جگہ جگہ فلیکس اور بینزز آویزاں کیے گئے ہیں۔

لاہور بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ اس داخلہ مہم کی تحقیقات کریں گے اور دی ایجوکیٹرز سکول کے خلاف قانونی کارروائی کریں گے اس ضمن میں سکول سے وضاحت بھی طلب کی جائے گی۔ بورڈ کے مطابق دی ایجوکیٹرز سکول کی بددیانتی پر مبنی اس مہم پر انہیں جرمانہ بھی کیا جا سکتا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *