فیصل آباد میں اساتذہ کے تبادلے؛ ایک ہزار165 سیٹوں پر 5ہزار درخواستیں موصول

    August 21, 2016 7:03 pm PST
taleemizavia single page

جہانگیر اشرف، فیصل آباد

محکمہ تعلیم فیصل آباد نے تبادلوں کیلئے درخواست دینے والے کی ابتدائی میرٹ لسٹیں آویزاں کردیں۔

سرکاری سکولز کی ایک ہزار 165 خالی آسامیوں پر تبادلوں کیلئے محکمہ تعلیم کو 5 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔

اساتذہ میرٹ لسٹوں پر اعتراضات 23 اگست تک وصول کئے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم پنجاب کی طرف سے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ہٹائے جانے کے بعد محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولز کی

خالی آسامیوں پر تبادلوں کیلئے 13 اگست تک درخواستیں طلب کی گئی تھیں۔
محکمہ تعلیم فیصل آباد کو سرکاری سکولز میں ایک ہزار 116 اساتذہ کے خالی آسامیوں پر تبادلوں کیلئے 5 ہزار سے زائد اساتذہ نے درخواستیں جمع کروادیں۔

خالی سیٹوں سے زیادہ درخواستیں موصول ہونے پر محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے نتائج اور موجودہ تعیناتی کے سکولز سے گھروں کے فاصلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تبادلوں کیلئے درخواست دینے والے اساتذہ کی میرٹ لسٹیں تیار کرلیں۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے تبادلوں کے حوالے سے بنائی گئی ابتدائی میرٹ لسٹیں ای ڈی او ایجوکیشن آفس میں آویزاں کردی گئی ہیں۔

چھٹی کے باوجود اساتذہ کی بڑی تعداد میرٹ لسٹیں دیکھنے ای ڈی او ایجوکیشن آفس پہنچ گئی، فہرستوں پر اعتراضات تیئس اگست تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔

اساتذہ کے اعتراضات دور کرنے کے بعد محکمہ تعلیم ترمیم شدہ ٹرانسفر پالیسی 2013 کے مطابق تبادلوں کیلئے میرٹ پر آنے والے اساتذہ کو 30 اگست تک ٹرانسفر آرڈر جاری کرے گا۔

جس کے بعد اساتذہ ایک ہفتہ کے اندر اندر نئے سکولز میں جوائننگ دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *