سید بابر علی چیئرمین ایچ ای سی کی سرچ کمیٹی کے چیئرمین مقرر

  • January 25, 2018 5:58 pm PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے نئے چیئرمین کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے اس سرچ کمیٹی کا کنونیئر لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے پرو ریکٹر اور معروف صنعتکار سید بابر علی کو کنونیئر بنایا گیا ہے۔

چیئرمین ایچ ای سی کی تلاش کے لیے بنائی گئی اس سرچ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر فیصل باری، شہناز وزیر علی، مرزا قمر بیگ اور سیکرٹری فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ شامل ہیں۔

یہ سرچ کمیٹی چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے لیے ٹی او آرز طے کرے گی جبکہ چیئرمین کی عمر کی حد، کوالفیکیشن، تجربہ اور دیگر امور کو بھی طے کرے گی۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن آرڈیننس دو ہزار دو کے تحت یہ سرچ کمیٹی چیئرمین کی تقرری کے لیے اُمیدواروں کے انٹرویوز کرے گی اور ان اُمیدواروں کو شارٹ لسٹ کرنے کے بعد تین ناموں کا پینل وزیر اعظم پاکستان کو ارسال کیا جائے گا۔

سرچ کمیٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے موجودہ چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد کی مدت ملازمت پندرہ اپریل کو ختم ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے پہلے سید بابر علی کو صوبے میں وائس چانسلرز کی تلاش کے لیے بنائی گئی سرچ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا جس پر لاہور ہائیکورٹ میں مقدمہ بھی دائر کیا گیا تھا۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *