لاہور میں “انسان بچاؤ ریلی” نکالنے پر کیمونسٹ طلباء گرفتار

  • January 6, 2017 8:58 pm PST
taleemizavia single page

لاہور

شہر کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے طلباء کو اُس وقت گرفتار کر لیا گیا جب وہ انسان بچاؤ ریلی کے عنوان کے تحت لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کرنے کے لیے پہنچے۔ اس احتجاج سے پہلے طلباء کی جانب سے پولیس کو باقاعدہ اطلاع بھی فراہم کی گئی تھی تاہم اس کے باوجود ان طلباء کو گرفتار کر لیا گیا۔

نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن سے وابستہ ان طلباء کو موقع پر گرفتار کرنے کے بعد تھانہ ریس کورس کی پولیس انہیں اپنی گاڑیوں میں پولیس اسٹیشن لے گئی جہاں انہیں تین گھنٹے تک اپنی تحویل میں رکھا گیا۔ اس دوران پولیس نے تھانہ کی سیکورٹی بڑھا دی اور کسی بھی شخص کو ان طلباء کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ramis-2

انسان بچاؤ ریلی کو اسلام بچاؤ ریلی کے جواب میں نکالا جارہا تھا جو دو روز پہلے لاہور میں نکالی گئی تھی۔احتجاجی طلباء کا موقف تھا کہ بدھ کے روز اسلام بچاؤ ریلی کے باعث شہر بھر میں ٹریفک بد ترین جام رہی جس کی وجہ سے مریضوں سمیت شہریوں کو ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس ریلی کو پہلے لبرٹی گول چکر نکالا جانا تھا تاہم قانونی وجوہات کی بناء پر اسے لاہور پریس کلب کے باہر شفٹ کیا گیا تھا۔

ramiss

پولیس کی حراست میں ان طلباء کو کن وجوہات کی بناء پر رکھا گیا اس پر پولیس نے کسی بھی قسم کا موقف دینے سے انکار کیا۔

تین گھنٹے تک ان طلباء جن میں کامریڈ رامیس سہیل اور ان کے ساتھیوں کو پولیس نے رہا کر دیا ہے تاہم اطلاعات کے مطابق پولیس ان طالبعلموں کے والدین سے تحریری طور پر ضمانت لی ہے کہ وہ آئندہ اس قسم کے احتجاج کا حصہ نہیں بنیں گے۔

ramis-relase

ریلی میں لمز، یو ای ٹی، پنجاب یونیورسٹی، بیکن ہاؤس نیشنل یونیورسٹی کے دس طالبعلم شامل تھے۔


  1. Riasat is nahaj py pohanch chuki hy k isy hr shahri say khatra mahsoos ho raha hy kun k is ki jarhein khookli hein r bunyadein kamzoor hein is liay jb bhi koi ghair-mutwaqia baat hoti hy to riasti idaray kch is trha ka rvaya apnaty hein jis say un ki bukhlahat ka amdaza kia ja skta hy r is k liay hmaray pass mazi ki misalein majood hein
    BABA JAAN ko G.B main giraftaar krna r phr Okara main Kisaano k ahtjaaj krny pr unhein dahshatgardi k ilzamaat main band kr daina r ab pur-aman ahtjaaj krty hvy tulba ko zair-e-hirrasat rkhna ye sb harkatein riast k khoklypn ka muzahira krti hein kun k jb tk riasat main koi haqeeqi awami numaindgi nai ho gi tb tk riasat awam ko aapna dushman e tasavar krti rahy gi.

  2. ایک طرف ہم امن کی بات عام کرنا چاہتے ہیں۔۔دوسری طرف انسانیت بچانے والوں کی بات کرنے والے کو گرفتار بھی کر لیتے ہیں۔۔کیا کھلا تضاد ہے۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *