پشاور: طالبعلم کو کالج کیفے ٹیریا کے خلاف فیس بُک پوسٹ مہنگا پڑ گیا

  • July 11, 2017 1:21 pm PST
taleemizavia single page

پشاور

پشاور کے ایک نجی تعلیمی ادارے نے سوشل میڈیا پر اپنے کیفے ٹیریا کے خلاف مہم چلانے پر ایک طالب علم کو نکال دیا۔

بی ایس اکنامکس کے طالبعلم عطیب علی نے اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حیات آباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ سائنسز کی کینٹین میں صفائی کی صورتحال بہت ناقص ہے، طلباء کو متعدد بار کھانے میں بال اور کبھی دوسری گندگی ملی ہے۔

عطیب کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے انہوں نے فیس بک پر ایک سٹیٹس اپڈیٹ کیا تھا جسے بعدازاں متعدد طلباء نے شیئر کیا جس پر کالج نے یہ کہہ کر کہ اپنے ادارے کو عبث بدنام کیا ہے انہیں ایک سال کے لیے خارج کر دیا۔

عطیب علی نے اپنی درخواست میں فاضل عدالت سے گزارش کی کہ کالج کے اس اقدام کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ ڈپٹی کمشنر کو مذکورہ کیفے ٹیریا کے خلاف ایکشن لینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *