جنوبی وزیرستان: سرکاری مڈل سکول میں 400 طالبات کیلئے 4 اُستانیاں

  • June 3, 2018 1:12 pm PST
taleemizavia single page

نیوز ڈیسک

جنوبی وزیرستان کے گورنمنٹ مڈل سکول جنان کوٹ وانا کی طالبات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

سکاؤٹس کیمپ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے ان طالبات کا کہنا تھا کہ سکول میں صفائی کا عملہ نہیں جس کی وجہ سے وہ خود جھاڑو دینے اور دیگر کام کرنے پر مجبور ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سکول میں 400 بچیاں زیر تعلیم ہیں تاہم سرکاری ایک بھی استانی نہیں اور سکول کے مالک نے عارضی طور 4 استانیوں کا انتظام کیا ہے جو کہ ناکافی ہیں۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ان کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے لہٰذا سکول کیلئے سرکاری استانیوں اور دیگر سہولیات کا بھی انتظام کیا جائے تاکہ وہ بہتر طور سے تعلیم حاصل کر سکیں۔

دوسری جانب ایجنسی کے تعلیم افسر محب داؤڑ کا کہنا تھا کہ طالبات کا مطالبہ ہے کہ ان کے سکول کو ہائی سکول کا درجہ دیا جائے جس کی وہ سمری ارسال بھی کر چکے ہیں تاہم جہاں تک اساتذہ کی کمی کی بات ہے تو یہ پوری ایجنسی کا مسئلہ ہے اور سیفران کی اجازت کے بغیر وہ کوئی استاد یا استانی بھرتی نہیں کر سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *