پانچ سو نجی سکولوں کو سندھی میڈیم کا درجہ دینے کا معائدہ

  • March 9, 2018 11:16 am PST
taleemizavia single page

کراچی

پہلی بار سٹیزن فاؤنڈیشن کے تحت نجی اسکول سسٹم میں اردو اور انگریزی کے ساتھ سندھی کو بھی میڈیم کا درجہ دیا گیا۔

تھر فاؤنڈیشن اور سٹیزن فاؤنڈیشن کے مابین گزشتہ روز ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت 500 نجی اسکولوں میں سندھی میڈیم پڑھائی جائے گی اور اس کی پہل تھر میں قائم اسکولوں سے کی جائے گی۔

اس ضمن میں کراچی میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں صوبائی وزیر تعلیم جام مہتاب ڈھر تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ تھر فاؤنڈیشن کی جانب سے 500بڑے نجی اسکولوں میں تمام سبجیکٹس سندھی زبان میں پڑھانے والے اقدامات خوشی کی خبر ہے اور تمام اہمیت کا حامل کام ہے۔

ہم تھر فاؤنڈیشن اور سٹیزن فاؤنڈیشن جیسے اداروں سے بھرپور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ سب بچوں کو معیاری تعلیم اپنی مادری زبان میں میسر ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ امیر طبقے کے بچے اس لیے معیاری تعلیم حاصل کرتے ہیں کیو نکہ ان کے والدین بچوں کی تعلیم کی نگہبانی کرتے ہیں۔

دی سٹیزن فاؤنڈیشن کے نائب صدر ریاض کاملان نے اس پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اُنہوں نے بتایا کہ سندھی زبان کو سکولوں میں متعارف کرانے سے پہلے مختلف ممالک کے تعلیمی ماڈلز کا جائزہ لیا گیا جس میں ملائیشیا، فن لینڈ بھی شامل ہیں جہاں کے سکولز میں مقامی زبان کو رائج کیا گیا ہے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published.