زیادہ انرولمنٹ والے 4450 اسکولز کو ماڈل کا درجہ مل گیا

  • December 20, 2017 11:48 am PST
taleemizavia single page

کراچی

صو با ئی وزیر تعلیم جام مہتاب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم صو بے میں زیا دہ انرولمنٹ رکھنے والے 4450اسکولز کو ما ڈل اسکولز کا در جہ دے رہی ہے اور ان اسکولز میں تر جیحی بنیا دوں پر تمام ضروری سہو لیا ت فرا ہم کر یگی ۔

یہ با ت آج انہو ں نے اپنے دفتر میں الف اعلا ن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اجلا س میں الف اعلا ن کے سلما ن نوید اور ملیحہ عمر نے جبکہ محکمہ تعلیم سندھ کی جا نب سے ڈاکٹر فو زیہ خان اور مظہر علی صدیقی نے شرکت کی ۔

اس مو قع پر صوبائی وزیر تعلیم نے الف اعلا ن کے وفد کو محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیم کی بہتری کیلئے اٹھا ئے جا نے والے چند اقدا ما ت مثلاًبچو ں کو وظیفے کی فرا ہمی ،نویں جما عت سے با ر ہویں جماعت کے طلبا ءکیلئے داخلہ فیس ، انرولمنٹ فیس اور امتحا نی فیس کے خا تمے اور دیگر اقداما ت سے آگاہ کیا ۔

انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم سائنس کی تعلیم کی تر ویج اور اس میں طلبہ کی دلچسپی کو بڑھا نے کےلئے دیہی علا قو ں میں سائنس کلب اور لیبار ٹریز قائم کر نے کےلئے منصو بے پر بھی کا م کر رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ صو بہ بھر میں 56کے قریب انگلش /کمپری ہینسو اسکولز کا جلد ہی افتتا ح کیا جا ئے گا اور ان اسکولز کے افتتا ح سے تعلیمی میدان میں مزید بہتری آئے گی ۔صو با ئی وزیر تعلیم جا م مہتاب نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں ڈیٹا کلیکشن کے با عث تعلیمی امو ر میں بہتری آئی ہے اور مزید بہتری لانے کیلئے کئی اقدا ما ت پر غو ر کیا جا رہا ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ہما ر ی ہر ممکن کو شش ہے کہ سندھ میں ہر بچہ اسکو ل جائے ۔جلد تعلیم چھو ڑ جا نے والے بچو ں کو روکا جا سکے اور صو بے کے ہر بچے کو معیاری تعلیم کے مواقع حا صل ہو سکیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *