تین سالہ کنٹریکٹ پورا ہونے پر سکولز اساتذہ کی تنخواہیں روک لی گئیں

  • November 15, 2017 9:39 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

ڈائریکٹر کالجز سیکنڈری و ہائر سیکنڈری اسکولز کراچی حامد کریم نےنیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کے تحت ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی ہونے والے اسکول اساتذہ کے مستقبل کا فیصلہ سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن پر چھوڑ دیا ہے اور3سالہ کنٹریکٹ ختم ہونے والے ان اساتذہ کو کارکردگی کی بنیاد پرمستقل کرنے کی سفارش کی ہے۔

سیکرٹری اسکولز ایجوکیشن ڈائریکٹر اقبال درانی کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ این ٹی ایس کے ذریعے بھرتی ہونے والے اسکول اساتذہ کی تنخواہیں کنٹریکٹ پورا ہونے پر اے جی سندھ نے روک دی ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں متعلقہ اسکول کی بنیاد پر این ٹی ایس کے ذریعے ہزاروں بھرتیاں کی گئی تھیں صرف کراچی میں 80ایچ ایس ٹی، 900جونیئر اسکول ٹیچرز اور 700پرائمری اسکول ٹیچر بھرتی ہوئے تھے۔

ابھی کنٹریکٹ ختم ہونے پر ہائی اسکول ٹیچرز کی تنخواہیں روکی گئی ہیں جبکہ جے ایس ٹی اور ایچ ایس ٹی اساتذہ کے کنٹریکٹ کی مدت پوری ہورہی ہے۔

اس سے پہلے کہ یہ مسئلہ شدت اختیار کرے اور زیادہ ٹیچر زکی تنخواہ رکیں ان اساتذہ کو مستقل کردیا جائے کیوں کہ ماضی میں بھی کنٹریکٹ پورا ہونے پر اساتذہ کو مستقل کیا جاچکا ہے، خط میں کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ سنجیدہ ہے لہذا وقت پر فیصلہ کرنا ضروری ہے چنانچہ انہیں کارکردگی کی بنیاد پر مستقل کردیا جائے یا پھر احکامات جاری کردیئے جائیں کہ کنٹریکٹ پورا ہونے پریہ اساتذہ فارغ سمجھیں جائیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *