سندھ میں 325 سکولوں کی چار دیواری، چھتیں بنانے کیلئے4 ارب روپے کی منظوری

  • September 28, 2016 10:40 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

تعلیم کے ان ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 20 کروڑ 15 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر حکومت نے 4 ارب 71 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی آف ایجوکیشن اینڈ لٹریسی ڈیپارٹمنٹ کا اجلاس سیکرٹری ایجوکیشن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 113 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

ان ترقیاتی منصوبوں میں بحالی و مرمت کے کام کیے جائیں گے جس میں 325 پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری، ہائر سیکنڈری سکولوں میں مسنگ فیسلیٹیزکو پورا کیا جائے گا۔

ترقیاتی منصوبوں کی منظوری میں بغیر چھت کے 83 پرائمری سکولوں میں عمارتوں کی تعمیر بھی شامل ہے۔

محکمہ تعلیم نے 28 پرائمری سکولوں کو ایلیمنٹری اور مڈل سکول کا درجہ دینے کی بھی منظوری ہوئی ہے۔

تھل، ستہرارجہ، گڑھی یاسین اور مائل میں 4 نئے سرکاری کالجوں کی تعمیر کے منصوبوں کے لیے بھی فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔

ان منصوبوں میں ڈسٹرکٹ مٹیاری منصورہ، ڈسٹرکٹ خیر پور بوزدار واڈا، لاء کالج سکھر اور ناصرہ پبلک سکول خیر پور میں نئی عمارتوں کی تعمیر کی منظوری بھی شامل ہے۔

سندھ حکومت نے علمی کمپلینٹ مینجمنٹ سیل قائم کررکھا ہے جس میں اب تک ایک ہزار ایسی شکایتی درخواستیں موصول ہوئی ہیں جن میں مقامی افراد نے سکولوں میں سہولیات کا فقدان اور عمارتوں کی بحالی کے مطالبات کیے گئے ہیں۔

اس اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ریحان اقبال بلوچ، ڈائریکٹر پی ڈی اینڈ آر مظہر علی صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر شکیل احمد شیخ، چیف ایجوکیشن سروت سلطانہ اور محکمہ فنانس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *