سندھ کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ

  • November 12, 2017 12:31 am PST
taleemizavia single page

کراچی

سندھ حکومت نے صوبے بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سیدمراد علی شاہ نے مشاورت کے بعد میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے لیے گئے این ٹی ایس ٹیسٹ کے نتائج منسوخ کردئیے ہیں۔

حکومت نے انٹری ٹیسٹ کے نتائج کی منسوخی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کرتے ہوئے داخلوں کے لیے دوبارہ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں میڈیکل کا انٹری ٹیسٹ دینے والے طلبا و طالبات مسلسل سراپا احتجاج تھے اور طلباء کی جانب سے انٹری ٹیسٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔

واضح رہے کہ این ٹی ایس نے گزشتہ ماہ سندھ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ٹیسٹ لیے تھے تاہم این ٹی ایس کے خلاف پرچہ آؤٹ ہونے سمیت مختلف الزامات لگائے گئے اور اس کی شفافیت پر اعترضات اٹھائے جب کہ طلبہ و طالبات نے بھی این ٹی ایس کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا جس پر وزیراعلی سندھ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی۔

مراد علی شاہ نے اگلے 15 روز میں ڈا میڈیکل کالج کی انتظامیہ کو دوبارہ ٹیسٹ لینے کا حکم دیتے ہوئے شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *