سندھ: نجی اسکولز فیسوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

  • March 5, 2018 11:19 am PST
taleemizavia single page

کراچی

سندھ ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے پرائیوٹ اسکولز کی فیسوں میں اضافے کیلئے حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے کر اسکولوں کو اضافی فیس اور جرمانے کی وصولی سے روک دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی ڈویژن بینچ نےکئی ماہ سے زیر سماعت ڈیڑھ درجن سے زائد مختلف پٹیشنز اور درخواستوں پر آج فیصلہ سنا دیا ہے۔

جسٹس منیب اختر اور جسٹس عزیزالرحمان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اسکولوں کی انتظامیہ کو فیسوں میں اضافے اور ان پر لیٹ فیس کی وصولی سے بھی روک دیا۔

فیسوں میں اضافے کے خلاف پٹیشن کے جواب میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے بھی درخواست دائر کی تھی اور پانچ فیصد اضافے کو کم قرار دیا تھا۔

آج صبح عدالت نے اسکول فیسوں میں کیا گیا اضافہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکومت سندھ کو فیسوں سے متعلق قوانین مرتب کرنے کےلیے پالیسی واضح کرنے کا حکم دیاجبکہ والدین کی شکایت پر عدالت نے اسکول انتظامیہ کو حکم دیا کہ وہ فوری طور پر پرانی پیسوں پر لیٹ فیس چارجز وصول کیے بغیر نئے چالان جاری کریں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *