سندھ کے پانچ اضلاع میں 150نئے سکولز کھولنے کی منظوری

  • January 11, 2017 11:11 pm PST
taleemizavia single page

کراچی/سٹاف رپورٹر

سندھ حکومت نے صوبے میں تعلیم بالغاں اور آؤٹ آف سکول چلڈرن پروگرام شروع کرنے کے لیے چار کروڑ روپے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

سندھ حکومت اس پروگرام کے تحت دو سالوں میں دو ہزار نئے سرکاری سکولز کھولنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اس ہدف کے پہلے مرحلے میں ایک سو پچاس سکول کھولنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

سندھ کے پانچ اضلاع میں تعلیم بالغاں اور آؤٹ آف چلڈرن اسکول کھولے جائیں گے۔ ان میں حیدر آباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، میر پور خاص اور ٹھٹھہ کے اضلاع شامل ہیں۔ منصوبے کے تحت ہر ضلع میں دس تعلیم بالغاں اور پانچ آؤٹ آف چلڈرن سکول کھولے جارہے ہیں۔

یہ پڑھیں؛ لاہور کے 588سکولز میں مضر صحت پانی پر حکومت خاموش

حکومت نے ان ایک سو پچاس سکولوں کو چلانے کے لیے ایک سو پچاس اساتذہ بھی بھرتی کیے جائیں گے ان بھرتیوں اور سکولوں کی نگرانی محکمہ تعلیم کا نان فارمل لٹریسی ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ چلائے گا۔ تعلیم بالغاں میں اٹھارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ سندھ،بلوچستان کا ایچ ای سی سے فنڈز صوبے منتقل کرنے کا مطالبہ

پروگرام کے تحت آؤٹ آف چلڈرن سکولز میں آٹھ سال سے زائد عمر کے بچوں کو تعلیم دی جائے گی۔ حکومت نے پروگرام کے مطابق ہر سکول میں تیس طالبعلم داخل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے اس کے لیے نان فارمل ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نیا نصاب مرتب کرے گا جس کے لیے فنڈز حکومت سندھ اور غیر ملکی ڈونر ایجنسی کی جانب سے مشترکہ طور پر فراہم کیے جائیں گے۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *