میڑک و انٹرمیڈیٹ کے اے ون گریڈز طلباء کو انعامی رقم دینے کی منظوری

  • May 24, 2018 12:55 pm PST
taleemizavia single page

کراچی

وزیراعلیٰ سندھ جناب سید مراد علی شاہ کی جانب سے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات برائے 2017ء کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامی رقم کی تقسیم کے بعد اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامی رقم دینے کیلئے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی 28اور 29مئی کو تقاریب کا انعقاد کررہا ہے۔

سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد کے آڈیٹوریم میں ہونے والی تقاریب میں اے ون گریڈ حاصل کرنے والے 2524 طلباء و طالبات کو فی طالب علم 25 ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

اتھائیس مئی کو اے ون گریڈ حاصل کرنے والے سائنس پری میڈیکل کے 1243، آرٹس ریگولر کے 10اور آرٹس پرائیویٹ کے ایک طالب علم کو جبکہ 29مئی کو سائنس پری انجینئرنگ کے 1095، سائنس جنرل کے 29اور کامرس ریگولر کے 146طلباء و طالبات کوانعامی رقم کے چیک دیئے جائیں گے۔

دونوں تقاریب میں دس بجے سے ایک بجے تک طالبات کو جبکہ دو بجے سے شام پانچ بجے تک طلباء کو انعامی رقم دی جائے گی۔جو طالب علم تقریب میں شرکت نہ کرسکیں وہ انعامی رقم کے چیک31مئی سے اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے اکائونٹس سیکشن کمرہ نمبر ایک سے حاصل کرسکتے ہیں۔

اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلباء کیلئے اوریجنل ایڈمٹ کارڈز لانا ضروری ہوگا۔ دریں اثناء میٹرک بور کے چیئرمین پرفویسر ڈاکٹر سعید الدین نے کہا ہے کہ اے ون گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ کی تعداد زیادہ ہے چنانچہ ان کیلئے رقم کی ادائیگی کا شیڈول پیر 26مئی سے جاری کیا جائے گا۔

ان اے ون گریڈ کےط لبہ کیلئے ایک علیحدہ کائونٹر بھی قائم کیا جا رہا ہے تاکہ انہیں رقم کے حصول میں کوئی دشواری نہ ہو۔


Leave a Reply to Muhammad Nasir Javed Cancel reply

Your email address will not be published.