وفاقی سرکاری و نجی سکولز میں لازمی قرآنی تعلیم کا بل منظور

  • July 12, 2017 11:55 am PST
taleemizavia single page

اسلام آباد

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت نے وفاقی دار الحکومت کے تعلیمی اداروں میں لازمی قرآنی تعلیمات کا بل 2017 متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سکولز میں قرآن لازمی پڑھانے کے بل کا مسودہ منظور

جس کے بعد وفاق کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک آسان ترجمہ کے ساتھ قرآن پاک کی تعلیمات لازمی قرار دی جائیں گی۔

اس بل کا اطلاق غیر مسلم طلباء وطالبات پر نہیں ہوگا۔

یہ پڑھیں؛ پنجاب میں قرآن کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب کمیٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کی کارکردگی اور اُٹھائے گئے اقدامات کے معاشرے پر اثرات کا جائزہ لینے کا حکم دیتے ہوئے اگلے اجلاس میں ایچ ای سی کی آؤٹ پٹ کو بمعہ ثبوت کے سات پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔


Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *