پانچویں امتحان میں 5 پوزیشنز: سکول کا مالک سیکرٹری سکولز پنجاب نکلا
- March 31, 2017 5:39 pm PST
لاہور
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سال 2017ء کے پرائمری اور مڈل سکولوں کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ان نتائج میں خوشاب کے تھل پبلک سکول چک نمبر 22 ایم بی نے پانچوویں جماعت میں 5 پوزیشنز حاصل کی ہیں۔
تھل پبک سکول کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب عبد الجبارشاہین ہیں اور اس سکول نے پیک کے امتحان میں پانچ پوزیشن حاصل کی ہیں۔
تھل پبلک سکول کی ویب سائٹ پر درج تفصیلات میں بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین کی حیثیت سے عبد الجبار شاہین کا پیغام بھی لکھا ہے جس کے ساتھ اُن کی تصویر لگی ہے۔ اس سکول کی ندا کنول اور ملائکہ ظفر نے 492 نمبروں سے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
لاہور میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سیکرٹری سکولز عبد الجبار شاہین نے بھی شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں بھی تقریب میں موجود تھے۔
پڑھیں؛ پانچوویں اور آٹھوویں کے نتائج:خوشاب کے ایک ہی سکول کی پہلی 5 پوزیشنز
خوشاب کے اسی سکول کی انیلہ مختار نے 491 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاسل کی۔ تھل پبلک سکول کی علینہ عابد، محمد کاشف نے 490 نمبروں سے مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
سیکرٹری سکولز عبد الجبار شاہین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اُنہوں نے باپ دادا کی جائیداد فروخت کر کے یہ سکول بنایا ہے اور جس جگہ پر سکول قائم ہے وہاں 16 کلو میٹر تک کوئی دوسرا سکول بھی موجود نہیں ہے۔
دوسری جانب تھل پبلک سکول کی پانچوویں جماعت میں پانچ پوزیشن آنے پر سکولز مالکان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری لیاقت علی کہتے ہیں کہ سیکرٹری سکولز کا اپنا ذاتی سکول چلانا کنفلکٹ آف انٹریسٹ ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ سیکرٹری سکولز کے ذاتی سکول کی پوزیشن آنے سے ان امتحانات سے والدین کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔
اُنہوں نے پنجاب حکومت سے ان نتائج کی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے۔
Punjabi ki kahawat hai k
Annna wandy reyuriyan
Murr Murr apnyan noo
PPP hakoomat k dor men Balore NY apni transport chalany k liye railway ka kabara kiya tha, isi tarh sarkari schools ko tabah kr k apny private schools chalaye ja rahy hen