وائس چانسلرز تقرری: سرچ کمیٹیوں میں 20 سابق وائس چانسلرز کے نام شامل

  • November 8, 2017 4:07 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: خالد خٹک

پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹیوں کے ناموں کو حتمی شکل دے کر سمری محکمہ ہائر ایجوکیشن کو ارسال کر دی ہے۔ہر یونیورسٹی کے لیے الگ الگ سرچ کمیٹی تشکیل دینے کے لیے تجویز کیے گئے ناموں کی حتمی منظوری کیبنیٹ کمیٹی کی جانب سے دی جائے گی۔ یہ کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب نے تشکیل دے رکھی ہے۔

پنجاب ہائر ایجوکیشن نے صوبے کی سات سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی میں بارہ بارہ نام تجویز کیے ہیں۔

پنجاب یونیورسٹی

یونیورسٹی آف دی پنجاب لاہور میں وائس چانسلر کی تقرری کے لیے سرچ کمیٹی کے کنونیئر وزیر اعظم کے مشیر امور خارجہ سرتاج عزیز کا نام تجویز کیا گیا ہے جبکہ دیگر ناموں میں فاسٹ یونیورسٹی کے فاؤنڈر ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عامر محمد، سابق وائس چانسلر یو ای ٹی لاہور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں، سابق وائس چانسلر یو ایچ ایس لاہور ڈاکٹر محمد اسلم کا نام شامل ہے۔ سابق وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر فیض الحسن، سابق وی سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر اقرار احمد خان، سابق وی سی سرگودھا یونیورسٹی اکرم چوہدری، سابق وی سی پائیڈ یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر ندیم الحق، سابق وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد حمید شیخ اور سابق پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سلیمہ ہاشمی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور

پروفیسر ڈاکٹر عامر محمد، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں، سابق وی سی فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر فیض الحسن، سابق وی سی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر ریاض الحسن قریشی، سابق وی سی ویٹرنری یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر محمد نواز، سابق پرنسپل کینئرڈ کالج ڈاکٹر میرا فیلبوس، سلیمہ ہاشمی اور سابقہ پرنسپل این سی اے لاہورساجدہ حیدر ونڈل سرچ کمیٹی کی ممبر کے لیے تجویز کی گئی ہیں۔

یونیورسٹی آف ساہیوال

لمز کے پرو ریکٹر سید بابر علی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر ریاض الحسن قریشی، سابق وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خلیق الرحمن، سابق وی سی زرعی یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر محمد اشرف، سابق ریکٹر اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر فتح محمد ملک اور سلیمہ ہاشمی کو سرچ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف جھنگ

ڈاکٹر عامر محمد ، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر فیض الحسن،نو رانٹرنیشنل یونیورسٹی لاہور کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، لمز سے ڈاکٹر کامران، سابق ریکٹر کامسیٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی، ڈاکٹر اقرار احمد خان اور سابق وی سی یو ای ٹی ٹیکسلا ڈاکٹر محمد عباس چوہدری کو سرچ کمیٹی کا رکن مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان

لیفٹیننٹ جنرل محمد اکرم خاں، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،سابق وی سی ایجوکیشن یونیورسٹی ڈاکٹر منور سلطانہ، سابق وی سی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور ڈاکٹر خالد آفتاب شیخ، سلیمہ ہاشمی، ساجدہ حیدر ونڈل اور ڈاکٹر میرا فیلبوس کے نام سرچ کمیٹی میں شامل کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی آف ڈیرہ غازیخان

جسٹس ریٹائرڈ عامر رضا، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر محمد نواز، ڈاکٹر ریاض الحسن قریشی، ڈاکٹر خالد آفتاب، ڈاکٹر ظفر اقبال قریشی، ڈاکٹر کامران اسدر علی کو سرچ کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے۔

یونیورسٹی آف اوکاڑہ

سید بابر علی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم خاں، ڈاکٹر محمد اسلم، ڈاکٹر نجمہ نجم، ڈاکٹر فیض الحسن، ڈاکٹر عامر محمد، سابق وائس چانسلر ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر خالد محمود خان، پروفیسر ڈاکٹر ندیم الحق، سابق وی سی کنگ ایڈورڈ میڈکل یونیورسٹی ڈاکٹر سید محمد اویس اور ساجدہ حیدر ونڈل کے نام سرچ کمیٹی کے لیے تجویز کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد پنجاب حکومت کی جانب سے ہر سرکاری یونیورسٹی میں وائس چانسلر تقرری کے لیے الگ الگ سرچ کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے اس سے قبل تمام یونیورسٹیوں کے لیے ایک ہی سرچ کمیٹی مقرر تھی جس کے سربراہ سید بابر علی تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *