سرچ کمیٹی کو وائس چانسلر کا اُمیدوار نامزد کرنے کا اختیار مل گیا
- April 24, 2018 6:48 pm PST
راولپنڈی
پنجاب حکومت نے سرکاری یونیورسٹیوں میں وائس چانسلرز کے خالی عہدوں پر تقرریوں کے لیے سرچ کمیٹی کو اپنی پسند کے اُمیدواروں کو بھی نامزد کرنے کا اختیار سونپ دیا ہے۔ سرچ کمیٹی اپنا ہی نامزد کردہ اُمیدوار کا انٹرویو کرنے کی مجاز ہوگی۔
وائس چانسلرز تقرری کے لیے دیے گئے اشتہارات میں محکمہ ہائر ایجوکیشن نے نئی پالیسی نافذ کر دی ہے۔ سرچ کمیٹی اپنی پسند کے موزوں امیدوار کو وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نامزد کر سکتی ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے چار سرکاری یونیورسٹیوں میں مستقل وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے جاری کیے گئے اشتہارات میں پی ایچ ڈی ڈگری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
پالیسی کے مطابق 65سال سے کم عمر افراد وائس چانسلر کے عہدے کے لیے درخواستیں جمع کراسکتے ہیں جبکہ کوالیفکیشن کے لیے مختص 65 نمبروں میں سے 42 نمبرز حاصل کرنے والے اُمیدواروں کو ہی انٹرویو کے لیے شارٹ لسٹ کیا جائے گا۔
وائس چانسلر تقرری کے ضوابط میں سرچ کمیٹی کو 35 نمبرز انٹرویو کی مد میں دینے کا اختیار دیا گیا ہے۔
سرچ کمیٹی کی جانب سے جو اُمیدوار وائس چانسلر کے عہدے کے لیے نامزد کیے جائیں گے ان کے لیے پی ایچ ڈی کی شرط عائد نہیں ہوگی تاہم تعلیم کے شعبے میں وسیع تجربہ ہونے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
A person who does not hold PhD Degree can not administer research. Choosing retired and re-retired white hair people is not solution of emerging problems due to digital divide.