پاکستان میں ریلوے ٹریک کے قریب قائم تمام سکولز بند کرنے کا اعلان

  • October 21, 2018 1:01 pm PST
taleemizavia single page

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے حکم دیا ہے کہ بچوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے کیلئے ریلوے ٹریک کے قریب تمام اسکول بند کررہے ہیں، والدین بچوں کو دوسرے اسکولوں میں داخل کرادیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریک پر کھیلنے والے بچوں کے والدین کو گرفتار کریں گے۔

ملک بھر میں ریلوے ٹریک کے قریب قائم نجی سکولوں کے خلاف ایکشن کا آغاز 30 اکتوبر کے بعد کیا جارہا ہے، وفاقی وزیر نے اس ایکشن کا عندیہ دے دیا ہے.

تمام صوبوں کے محکمہ سکولز ایجوکیشن کے سیکرٹری، وزیر تعلیم کو ایک مراسلہ لکھا جائے گا جس میں ان سکولوں کے خلاف کارروائی کا کہا جائے گا. ان سکولوں‌کو بند کرنے کے لیے پالیسی تشکیل دی جارہی ہے. ریلوے ٹریک کے 50 فٹ تک کی حدود میں قائم سکولوں کے خلاف کارروائی ہوگی.

نجی سکولوں‌ کے خلاف یہ کارروائی متعلقہ صوبے کے محکموں کی جانب سے پاکستان ریلوے کی ہدایات پر کی جائیں گی. وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے والدین کو الرٹ کیا ہے کہ والدین ایسے سکولوں سے اپنے بچوں کو نکال لیں اور کسی دوسرے سکول میں داخل کرا دیں تاکہ انھیں‌ پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *