پنجاب کے سکولز ہیڈ ماسٹرز کی مین گیٹ پر ڈیوٹیاں لگا دی گئیں

  • March 12, 2018 11:25 pm PST
taleemizavia single page

رحیم یار خان

محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کے سیکرٹری ڈاکٹر اللہ بخش ملک کی جانب سے سکولوں کے سربراہان کو حکم نامہ موصول ہوا کہ وہ صبح سکول اوقات کے دوران مین گیٹ پر کھڑے ہو کر طلباء کو خوش آمدید کریں گے اور جب تک آخری طالبعلم سکول میں داخل نہ ہو جائے وہ گیٹ پر ہی کھڑے رہیں گے۔

سیکرٹری کی جانب سے یہ بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ چھٹی کے بعد بھی ہیڈ ماسٹرز سکول گیٹ پر کھڑے ہو کر طلباء کو خدا حافظ کریں گے اور تمام کلاس رومز میں جا کر چیکنگ کریں گے کہ کوئی طالبعلم چھٹی کے بعد سکول میں رہ تو نہیں گیا۔

ہیڈ ماسٹرز کو یہ بھی حکم ہوا ہے کہ وہ بچوں سے سکول میں صفائی کا کام نہیں لیں گے اور درجہ چہارم کے ملازم کو یہ کام سونپا جائے۔ اگر ملازم موجود نہیں ہے تو ہیڈ ماسٹر سکول فنڈ سے پرائیویٹ ملازم تعینات کر سکتے ہیں۔

ہیڈ ماسٹرز کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کلاس رومز میں اساتذہ کو موبائل فون استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہ دی جائے اگر کوئی اُستاد موبائل فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

سیکرٹری سکولز پنجاب ڈاکٹر اللہ بخش ملک نے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ان ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

Letter

Leave a Reply to عرفان Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *