رشکئی انٹرچینج اسلام آباد: سکول کوچ کو حادثہ، 23 طالبات زخمی
- December 10, 2017 8:46 pm PST
رپورٹ
پشاور سے اسلام آباد جانے والی کوچ دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں اساتذہ سمیت 23 طالبات زخمی ہوگئیں۔
ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق پشاور کے علاقہ گلبہار سے سیر و تفریح کےلئے اسلام آباد جانے والی نجی سکول کی طالبات کی کوچ رشکئی انٹر چینج کے قریب دھند کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔
ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا گیا جنہوں نے ریسکیو کا عمل شروع کرتے ہوئے طالبات اور اساتذہ کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا۔
بلال فیضی نے بتایا کہ کوچ میں 30 طالبات سوار تھی جبکہ حادثہ رشکئی انٹرچینج سے 2 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔